مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے بارے میں عالمی ریفرنسز

تحقیق: راجہ محمد لطیف حسرت

1۔ 24 فروری 1948 کو برطانیہ کے شہرہ آفاق اخبار “The Statesmen”میں ایک مضمون چھپا جس سے بیرونی دنیا پر ظاہر ہوا کہ جموںوکشمیر میں مسلح جدوجہد کے ”بانی ”سردار محمد عبدالقیوم خان تھے اور اس کی ابتدا نیلا بٹ سے ہوئی تھی ۔
(نام اخبار: The Statesmen،کالم نویس: رچرڈ سائمنڈ، تاریخ اشاعت : 24فروری 1948)

2۔ امریکہ کی سابق وزیر خارجہ میڈلن البرائیٹ کے والد جوزف کاربل کی شہراء آفاق کتاب Danger in Kashmir کے مطابق نیلہ بٹ کے مقام سے27 اگست 1947 ء کو ایک جواں سال زمیندار محمد عبدالقیوم خان نے تحریک آزادی کا آغاز کیا۔
“As August 15 and the partition of India drew near, there were many meetings and demonstrations in Poonch in favour of Kashmir joining Pakistan. Martial law was introduced and meetings fired on. After one such incident on August 27 in Nila But,
Abdul Qayyum, a young zamindar, started the revolt with a few friends. Substantial men told me that they would never have joined such a rash enterprise but for the folly of the Dogras who burnt whole villages where only a single family was involved in the revolt. Rapidly most of the Muslim ex-servicemen joined Qayyum and in six weeks the whole district except for Poonch city itself was in rebel hands.”
)Book: Danger in Kashmir, Writer Josef Korbel (page # 22)


…………….

5۔ آزاد کشمیر رجمنٹ (مانسرچھاونی )کی تیار کردہ Azad Kashmir Regiment Volume 1, (1947-49)میں آزاد کشمیر رجمنٹ کے بانی کمانڈر سردار محمد عبدالقیوم خان ہی ہیں۔ جس کا ذکرلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر رجمنٹ ضیاء اللہ خان نے مذکورہ کتاب کے ابتدائیہ میں بھی کیا۔
“The writing of a regimental history demands infinite patience, painstaking work, perseverance and determination to overcome seemingly unsurmountable obstacles. To begin with, the search for requisite talent appeared discouraging, but, with the passage of time and laying hands on the relevant material, Regimental History Cell headed by Brigadier Abdul Qayyum Khan, Commandant Azad Kashmir Regimental Centre, Proceeded faithfully and well”
Book Name: Azad Kashmir Regiment Volume 1, (1947-49) Page No. VI Date of Publication: 1997,
Regimental History Cell Azad Kashmir Regimental Centre Mansar
Preliminary Organization and Operations
Shortly before the emergence of Pakistan and the outbreak of hostilities in Jammu and Kashmir State, a large number of Muslims of Bagh Tehsil Started Organizing themselves into a group to fight for their homeland. The most dynamic amongst them was Sardar Muhammad Abdul Qayyum Khan, a yound ex-serviceman of the former British Indian Army. Very soon, he began to exercise considerable influence amongst the masses.
Book Name: Azad Kashmir Regiment Volume 1, (1947-49) Page No. 150 Date of Publication: 1997,
Regimental History Cell Azad Kashmir Regimental Centre Mansar

6۔ تحریک آزادی کشمیر کے حوالہ سے پیٹرن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سردار ایف ۔ ایس لودھی نے اپنے ایک آرٹیکل میں مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی مسلح جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ :
“A meeting was held at Neela Butt 50 kms from Bagh, where the crowd led by a young man Sardar Abdul Qayyum Khan (Later President of Azad Jammu & Kashmir) swore on the holy book and a naked sword they would liberate Kashmir and join Pakistan. The struggle had begun. The ex-servicemen of Kashmir along with young volunteers with whatever arms were available fought against the Maharaja’s army. They were helped by tribesmen from the frontier. The Indian Army, supported by their air force moved into Kashmir on 27 October 1947”.
Article “Kashmir IT’S IMPACT ON NATIONAL SECURITY Written by PATRON Lt. Gen (Retd) Sardar F.S.Lodi in Defence Journal on September 1997

7۔ آزاد کشمیر کے منتخب صدر سردار مسعود عبداللہ کے دادا اورغازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کے حقیقی بھائی مولوی میر عالم خان کی کتاب” تاریخ آزادی کشمیر ”میں مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کو بریگیڈ کمانڈر غازی اور پونچھ سیکٹرکمانڈر کے حوالہ سے تحریر کا ایک باب موجود ہے ۔
”بریگیڈ کمانڈر غازی عبدالقیوم خان محاذ پونچھ
آپ تحصیل باغ موضع مکھیالہ میں ڈھونڈ (قریشی عباسی )خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جنگ عظیم میں مشرق وسطیٰ میں جنگی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ تحریک آزادی میں بمقام ہڈاباڑی آپ نے دس ہزار کے مجمع میں ڈوگرہ حکومت کے مظالم طشت ازبام ہو گے ۔ آپ تحصیل باغ میں مجاہد ین کی افواج کو ترتیب دے کر کھپدر، چڑالہ ، نیلا بٹ وغیرہ محاذات پر ڈوگرہ کا صفایا کرتے ہوئے باغ پہنچے اور باغ فتح پانے پر پونچھ محاذ میں شریک جہاد ہوئے ۔ پونچھ میں عساکر اسلام کو باقاعدہ فوجوں میں ترتیب دے کر بڑی مستعدی ،جانبازی اورحسن انتظام سے دشمن کا مقابلہ کرتے رہے ۔ آپ نے سول نظام میں بھی حکومت کا ساتھ دیا ۔ آپ کے رفیق کار پیر علی اصغر شاہ نے سول معاملات میں آپ کا بڑی حد تک ہاتھ بٹایا ۔ آپ اور پیر صاحب کی کوششوں سے باغ سیکٹر کا سول انتظام قابل رشک تھا ۔ تحصیل باغ کی مختلف اقوام کو اتحادی لڑائی میں پرو کر محاذ اور سول نظام میں ضبط اور خوش انتظامی پیدا کرنا اُن کے تدبر کی بین دید ہے ۔ مجاہد اول عبدالقیوم خان آج کل افواج باغ بریگیڈ کمانڈر ہیں ۔ آپ کے اور آپ کی افواج کے جنگی کارنامے زندہ جاوید ہیں۔ آپ اپنی کارکردگیوں میں قابل صد تحسین و تبریک ہیں”۔
نام کتاب : تاریخ آزادی کشمیر ، نام مصنف : مولوی میر عالم خان صاحب ،سال اشاعت:دسمبر1948، پبلشر:گیلانی الیکٹرک پریس، ہسپتال روڈ، لاہور ، صفحہ نمبر:383-84)

8۔ تحریک آزادی کشمیر کے حوالہ سے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کا ”فتح کشمیر ” نامی کتاب میںوار کونسل کے عنوان سے بطور سیکٹر کمانڈر باغ ذکر موجود ہے ۔ ہل سرنگ اور معرکہ چڑالہ کے دوران تمام برادریاں ، سید،ڈھونڈ ، سدھن ، نارمہ، مردیال ، گکھڑ، قریشی، اعوان، منہاس مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی سربراہی میں عملی طور پر جہاد میں شریک ہوئیں۔
(نام کتاب: فتح کشمیر ، نام مصنف : ایم عبدالرحیم افغانی ، سال اشاعت:1969پبلشر:ادارہ تحقیق و ادب و تاریخ مظفرآباد، صفحہ نمبر:57،70)

9۔ سید احمد شہید بریلوی کی تحریک جہاد کے آخری قائد مولانا ابو سلیمان فضل الٰہی وزیرآبادی نے مارچ 1948 میں ”جہاد کشمیر ” کے عنوان سے ایک کتاب لکھی جس میں سردار محمد عبدالقیوم خان کو جہاد کشمیر کا ”بانی” لکھا۔
(نام کتاب: جہاد کشمیر ، نام مصنف : مولانا ابو سلیمان فضل الہی وزیرآبادی ، سال اشاعت:1948، صفحہ نمبر:123
10۔ سردار محمد ابراہیم خان کی سربراہی میں حکومت آزاد کشمیر نے”آزاد کشمیر” کے نام سے ایک سہہ روزہ اخبار کا اجراء کیا جس نے 29اکتوبر1948کو ”استقلال ”نمبر نکالا اس میں ”آزاد کشمیر کا مجاہد اول ” کے عنوان سے ایک مضمون جہاد کشمیر کے بانی کے طور پر سردار صاحب کا ذکر ہے ۔ (نام اخبار: سہ روزہ آزاد کشمیر ، سال اشاعت: 29اکتوبر1948)

اپنا تبصرہ بھیجیں