انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جارہاہے۔

جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 42 پیسے مہنگا ہوکر 132 روپے 50 پیسے کا ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 50 پیسے بڑھ کر 132.30 روپے ہوگئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری قیمت 10 پیسے کمی سے 132.50 روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں