پشاور: وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے بی آر ٹی منصوبے میں بچت کا دعویٰ کردیا۔پشاور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہاکہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے ہمیں فائدہ ہوا ہے، ایک طرف لاگت بڑھ گئی تو دوسری طرف ہمیں پونے 4 ارب کی بچت ہوئی، ہم نے تو ادائیگی پاکستانی روپے میں کرنی ہے، ان چیزوں سے متعلق لوگوں کو نہیں پتا،کہتے ہیں کہ لاگت بڑھتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی لاگت کبھی نہیں بڑھی، لاگت 3 ارب کی بڑھی ہے لیکن دوسری طرف ہمیں بچت ہوئی ہے، بی آر ٹی میں ہمیں جیب سے لگانے کی ضرورت ہی نہیں۔گزشتہ روز اس حوالے سے بات کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ منصوبہ پر 87 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے عوام اب اس پر اگلے سال ہی سفر کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے میں 32 کی بجائے 30 اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے، منصوبہ کے لیے 85 فیصد مختص رقم خرچ کردی گئی ہے، بی آر ٹی 28 کلومیٹر روٹ میں حیات آباد سے کارخانو مارکیٹ تک توسیع کی گئی ہے، 13 کلو میٹر ایلوویٹیڈ روڈ پر مشتمل روٹ پر چلنے والے بسوں کی خریداری کے لئے ساڑھے 8 ارب روپے مختص کئے گئےہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان