کورونا،لوگ احتیاطی تدابیرپرعمل کریں،مفتی اعظم مقبوضہ کشمیر

طبی سہولیات کے فقدان کے سبب صورتحال گھمبیرشکل اختیارکرسکتی ہے:مفتی ناصرالاسلام
سر ینگر(کے ایم ایس)مقبوضہ کشمیرمیں مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ لینے والے مہلک کورونا وائرس سے خود کو بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر پر بھر پور عمل کریں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مفتی ناصر الاسلام نے سرینگر سے جاری ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں طبی سہولیات کے فقدان کے سبب صورتحال انتہائی گھمبیر شکل اختیار کر سکتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جانچ کی ناکارہ سہولیات وینٹی لیڑوں کی کمی اور دیگر مسائل سخت باعث تشویش ہیں۔ انہوںنے آئمہ کرام سے اپیل کی کہ وہ ابتر صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مساجد کے پڑوس میں بسنے والے دو سے تین نوجوانوں کے ساتھ نماز باجماعت ادا کریں جب کہ باقی لوگ لوگ اپنے اپنے گھروں میںہی نماز ادا کریں ۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ موزی مرض سے متعلق مشوروں پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔
مفتی اعظم

اپنا تبصرہ بھیجیں