آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ عام انتخابات 25جولائی 2021کے لیے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دئیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کو انتخابی نشان گھوڑا، پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کو تیر، پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کو شیر، پاک کشمیر پارٹی آزادکشمیر جنگی ٹینک، اللہ توکل پارٹی آزادکشمیر کوقینچی، جماعت فلاح انسانیت آزاد جموں وکشمیر کو شاہین، مشن کشمیر ٹاسک فورس آزاد جموں وکشمیر کو چنار کا پتہ، جموں وکشمیر لبریشن لیگ آزاد جموں وکشمیر کو لالٹین، جمعیت علماء جموں وکشمیر کو ٹریکٹر، مجلس وحدت مسلمین آزادجموں وکشمیر کو خیمہ، متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان آزاد جموں وکشمیر کو پتنگ کا نشان جاری کیا گیا.
عوام مسلم لیگ آزاد جموں وکشمیر کوقلم دوات،عام آدمی پارٹی پاکستان آزاد جموں وکشمیر کو کرنڈی، جموں و کشمیر عوامی اتحاد کو عینک، تحریک نوجوانان پاکستان آزاد جموں وکشمیر کو چاند، مرکزی جمعیت اہلحدیث جموں وکشمیر کو کشتی، آل جموں وکشمیر جمعیت علماء اسلام کو گلاب کا پھول، پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کو بلا،پاک سرزمین پارٹی آزاد جموں وکشمیر کو ڈالفن کا نشان ملا.
پاکستان کنزرویٹو پارٹی آزاد جموں وکشمیر کو ٹارچ، جعفریہ سپریم کونسل آزاد جموں وکشمیر کو چراغ، جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کو ترازو، صدائے حق پارٹی آزاد جموں وکشمیر کو کلہاڑا، جموں وکشمیر یونائیٹڈ موؤمنٹ کو کرسی، جموں وکشمیر ڈیمو کریٹک پارٹی کو موم بتی، جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کو تلوار کا نشان الاٹ ہوا.
راہ حق پارٹی آزاد جموں وکشمیر کو استری، قومی اتحاد پارٹی آزاد جموں وکشمیر کو ستارہ، جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر کو کتاب، جموں وکشمیر عوامی تحریک کو بلب، جموں وکشمیر نیشنل لبریشن موؤمنٹ کو ہرن اور تحریک لبیک پاکستان آزاد جموں وکشمیر کو کرین الاٹ کیے ہیں۔
سیاسی جماعتوں کے امیدواران کو اسی صورت میں انتخابی نشان الاٹ کیا جائے گا جب وہ اپنی پارٹی کی جانب سے ٹکٹ پیش کرے گا۔ الاٹ انتخابی نشانات کے علاوہ دیگر نشانات آزاد امیدواروں کو الاٹ کئے جاسکتے ہیں تاہم آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ الاٹ شدہ انتخابی نشانات سے مماثل نشان کسی امید وار کو الاٹ نہیں کیے جائیں گے۔
آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے ببر شیر اور قلم کسی بھی آزاد امیدوار کو الاٹہ نہ کیے جا نے کی منظوری بھی دی ہے۔