کابل ائیرپورٹ پر امریکی فوج کے اہلکاروں کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر افغانستان چھوڑنے والے افراد کے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے امریکی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فوجی اہلکاروں کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
بلا شبہ امریکہ نے ان لوگوں کے ساتھ دھوکا کیا- امن، جمہوریت ترقی اور خوشحالی کا خواب دیکھا کر انہیں جنگ کہ بھٹی میں جھونک کر خود یہ جا وہ جا- جنگ کو مسائل کا حل سمجھنے والوں اور صبح شام جنگ کی تبلیغ کرنے والوں کے لیے مقام عبرت ہے
Fall of Kabal#طالبان pic.twitter.com/xVbgi7UABH— Jalaluddin Mughal (@Jalalmughal) August 16, 2021
دوسری جانب عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ پانچ افراد کی لاشوں کو ایک گاڑی میں کابل ائیرپورٹ سے لے جایا گیا تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا پانچوں افراد فائرنگ سے ہلاک ہوئے یا پھر بھگدڑ مچنے سے۔
خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد بڑی تعداد میں غیر ملکی شہری اور سفارتی عملہ کابل ائیرپورٹ پر پہنچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔