بھارت میں مغربی بنگال میں ٹرین کو حادثہ جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں ایک مسافر ٹرین پٹری سے اترگئی جس کے نتیجے میں اب تک 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 40 سے زائد زخمی ہیں۔ بھارتی ریلوے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتریں جس میں 45 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 9 افراد کی ہلاکتوں کے بعد مزید اموات کا خدشہ ہے۔
Six people lost their lives after 12 coaches of the Bikaner-Guwahati Express (15633) derailed in West Bengal's Jalpaiguri district on Thursday: Chief Public Relations Officer, Northeast Frontier Railway
— ANI (@ANI) January 14, 2022
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کرکے بوگیوں کو ٹریک سے ہٹاکر اسے کلیئر کردیا گیا ہے جب کہ اس علاقے میں ٹرین سروس بھی بحال کی جاچکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹرین آسام سے راجستھان جارہی تھی کہ اسے ضلع جل پیگوری میں حادثہ پیش آیا، حادثے کے زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
بھارتی وزارت ریلوے نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور مرنے والوں کے ورثا کو مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔