ایران

ایران کیساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے: جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے لیکن یہ وقت ہار ماننے کانہیں ہے۔

ویانا میں مذاکرات میں شریک ممالک ایران کے معاملے میں ایک پیج پر ہیں۔ روس کو یوکرین پر حملہ کرنے کی سخت قیمت ادا کرنی ہوگی جو بھاری جانی اور معاشی نقصان کی صورت میں ہوسکتی ہے۔ بطور امریکی صدر وائٹ ہاؤس میں ایک سال مکمل ہونے پر جوبائیڈن نے پریس کانفرنس کی۔

امریکی صدر نے ایران کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات پر ہار ماننے سے انکار کردیا اور کہا کہ پیش رفت ہورہی ہے لیکن ہار ماننے کا یہ وقت نہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ویانا میں مذاکرات میں شریک ممالک ایران کے معاملے میں ایک پیج پر ہیں۔ جو بائیڈن نے روس کو بھی خبردار کیا اور کہا کہ روس کو یوکرین پر حملہ کرنے کی سخت قیمت ادا کرنی ہوگی جو بھاری جانی اور معاشی نقصان کی صورت میں ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں