یوکرین

یوکرین میں ہلاک شہریوں کی تعداد 564 ہوگئی: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یوکرین میں روسی فوج کی کارروائیوں کے دوران مارے گئے شہریوں کی تعداد 564 ہوگئی۔

اقوام متحدہ نے کہا کہ ہلاک افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔دوسری جانب امریکا کے صدر جوبائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس کے کسی اقدام سے نیٹو کو خطرہ لاحق ہوا تو امریکا ردعمل دے گا۔

خواہ اس سے عالمی جنگ ہی کیوں نہ شروع ہو جائے۔ یورپی یونین نے بھی ماسکوپرپابندیوں کادائرہ مزیدبڑھانے کااعلان کردیا ہے۔یوٹیوب نیروس کے سرکاری میڈیاچینلزفوری طورپر بلاک کردئیے۔ روس نے اپنے اتحادی بیلاروس کو جدیدترین اسلحہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں