گھر میں چھوٹے بچے اکثر کریون رنگوں سے دیواروں پر تصاویر اور نقش و نگار بنا دیتے ہیں۔ یہ تصویریں صابن لگانے سے صاف نہیں ہوتیں اور بدنما معلوم ہوتی ہیں۔ گھبرائیے نہیں۔ ایک کپڑے پر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لگا کردیوار پر بنی ہوئی تصویروں پر رگڑ دیں۔ تصویریں منٹوں میں صاف ہوجائیں گی۔
جاگنگ کرتے وقت پہنے جانے والے اسپورٹس شوزمٹی لگ جا نے کے باعث میلے اور خراب ہو جاتے ہیں ۔ خاص طور پر جہاں سفید ربڑ لگاہوتا ہے، وہاں داغ دھبے پڑجاتے ہیں۔ ان داغوں پر برش سے ٹوتھ پیسٹ لگا کر ملیں اور دھوڈالیں۔ جوتے بالکل نئے ہوجائیں گے۔
دھول جمنے کے باعث گھر میں لگے ہوئے بلب اور آپ کی کار کی ہیڈلائٹیں مدھم روشنی دینے لگتی ہیں۔ دونوں چیزوں پر کپڑے سے ٹوتھ پیسٹ لگا کر رگڑیں۔ پھر گیلے کپڑے سے صاف کردیں۔ ہیڈلائٹیں اور بلب چمک جائیں گے اور تیز روشنی دیں گے۔
Load/Hide Comments