کچھ لوگ الیکشن ملتوی کرانے پر تُلے ہیں، ہر الیکشن میں ایسے لوگ آجاتے ہیں

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ اب بھی الیکشن ملتوی کرانے پر تلے ہیں اور ہر الیکشن میں اس طرح کے لوگ آجاتے ہیں۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کی، اس موقع پر جاوید ہاشمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ کیا الیکشن ملتوی ہو رہے ہیں جس پر ان کا کہنا تھا کہ ‘ہر الیکشن میں اس طرح کے لوگ آجاتے ہیں لیکن یہ بڑا الیکشن، بڑا الیکشن ہے’۔صحافی کے سوال ‘آج بہت خوش لگ رہے ہیں’ کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے، زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں، انسان کو ہر حال میں خوش رہنا چاہیے، جس کا تکیہ اللہ پر ہو اُسے اللہ خوش رکھتا ہے۔
صحافی کے سوال ‘الیکشن اگر ملتوی ہوئے تو سڑکوں پر ہوں گے’ پر نواز شریف نے کہا کہ جاوید ہاشمی صاحب جواب دیں جس کے بعد جاوید ہاشمی نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرانے والے جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں، پانچ سال پورے کیے بہت بڑی بات ہے، ہر روز حکومت ختم ہونے کی پیشن گوئیاں کی جا رہی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں