سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حب نے کہا ہے کہ نیب کو ختم کرنے کا مطلب چوری اور کرپشن کو سرعام جائز قرار دینا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فرخ حبیب نے شاہد خاقان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ نیب کو ختم کرنے کا مطلب ہے کہ چوری اور کرپشن کو سرعام جائز قرار دے دو اور جیلوں میں بند سب چوروں کو رہا کردو۔
نیب کو ختم کیا جائے !!شاہد خاقان عباسی
ان کا مطلب ہے کہ چوری اور کرپشن کو سرعام جائز قرار دے دو اور جیلوں میں بند سب چوروں کو رہا کردو کیونکہ اگر مقصود چپڑاسی کے نام کرپشن کرنے والا #کرائم_منسٹر_شہباز_شریف بن سکتا ہے تو باقیوں کا کیا قصور ہے #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 12, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں فرخ حبیب لکھتے ہیں کہ اگر مقصود چپڑاسی کے نام کرپشن کرنے والا کرائم منسٹر شریف بن سکتا ہے تو باقیوں کا کیا قصور ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ پوچھنا تھا پرانے پاکستان میں آج ڈالر 100 کا، گھی 150 روپے کلو، چینی 50 روپے کلو، آٹا 35 روپے کلو بجلی کا یونٹ 8 روپے جانا چاہیے؟