لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ذوالفقار کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ذرائع کےمطابق سابق گورنر پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ذوالفقار کھوسہ آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے جس میں ان کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نےچند ماہ قبل ذوالفقار کھوسہ کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی تاہم اس پر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ذرائع کے مطابق ذوالفقار کھوسہ کے صاحبزادے اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کی بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ذوالفقار کھوسہ کچھ عرصے سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض ہیں اور ان کےتحفظات دور کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments