لاہور: پنجاب اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد صوبائی وزراء اور سابق اراکین اسمبلی سے مراعات واپس لینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔گزشتہ رات پنجاب کی اسمبلی نے 5 سالہ آئینی مدت پوری کرلی جس کے بعد اسمبلی بھی تحلیل ہو گئی ہے جب کہ وزیر اعلیٰ سمیت پوری کابینہ بھی سبکدوش ہوگئی ہے۔اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے بعد وزراء اور سابق اراکین اسمبلی سےمراعات واپس لینےکا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔وزراء سے پنجاب اسمبلی اور سیکریٹریٹ سے دفاتر کا قبضہ بھی واپس لے لیا گیا ہے جب کہ 122 وزراء اور اراکین میں سے 55 نے گاڑیاں واپس کردی ہیں۔
ذرائع اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق وزراء قانون کے تحت 15دن تک سرکاری گاڑی رکھنےکے مجاز ہیں لیکن سابق صوبائی وزیر رانا ثناءاللہ سمیت دیگر وزرا ء سے بھی لگژری گاڑیاں بھی واپس لے لی گئیں ہیں۔اراکین اسمبلی اور وزراء کو ایم پی اے ہاسٹل اور پیپلز ہاؤس بھی خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ اسسٹنٹ سیکریٹری ایڈمنسٹریشن میاں نعیم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی جو اراکین اسمبلی اور وزراء کے زیر استعمال سرکاری اشیاء کا ریکارڈ مرتب کرے گی۔
Load/Hide Comments