لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے صوبے میں نگران وزیراعلیٰ کے لیے 4 نام پیش کردیئے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں شہبازشریف، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، رانا ثنااللہ اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور نگران وزیراعلیٰ سمیت آئندہ عام انتخابات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دوران اجلاس شہبازشریف نے نوازشریف سے مشاورت کےبعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے 4 نام پیش کردیئے ہیں جن میں پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل (ر) ذکاءاللہ، سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان، جسٹس (ر) سائر علی اور سابق آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر کا نام شامل ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ جوم نام سامنے آئے ہیں وہ میڈیا کے ذریعے تحریک انصاف تک پہنچ جائیں گے، ان ناموں پر وہ سوچ بچار کرلیں ہم بھی ان کے ناموں پر سوچ بچار کررہے ہیں، ہوسکتا ہے کہ ایک ہی میٹنگ میں نام فائنل ہوجائے۔
Load/Hide Comments