ریلوے کا عید الفطر پر ٹرینوں کے کرائے میں کمی کا اعلان

لاہور: پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کے لیے کرایوں میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق عید کے پہلے روز سمیت دیگر ایام میں تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 30 فیصد رعایت دی جائے گی جب کہ رمضان پیکج کے تحت ایڈوانس بُکنگ پر کرایوں میں 20 فیصد رعایت دی جارہی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ رمضان پیکج کے تحت عیدالفطر پر اضافی ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں