اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلوچستان اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے ہنگامی اجلاس میں الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے نامزدگی فارم سے متعلق فیصلے اور حلقہ بندیاں کالعدم قرار دینے سے متعلق فیصلوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کےبعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن اختر نذیر نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ 3 اور 4 جون کو کاغذات نامزدگی وصول نہیں کریں گے اہم ملک میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے، اس حوالے سے ریٹرننگ افسران کو تازہ ہدایات جاری کی جائیں گی۔انہوں نےکہا کہ حلقہ بندیوں اور کاغذات نامزدگی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں، اب عدالت کے تازہ فیصلے کے بعد ہی کمیشن کوئی حتمی فیصلہ کرے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments