کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہاں کام کرنے والے 6 مزدور پھنس گئے جن میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئیں۔ کوئٹہ میں چند ہفتوں کے دوران کان بیٹھنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے، چیف مائینز انسپکٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ سنجدی میں کان حادثے میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔صوبائی چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق 2 مزدوروں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور امید ہے کہ کچھ دیر میں پھنسے مزدوروں کو ریسکیو کرلیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کوئٹہ کے دو مختلف علاقوں مارواڑ اور اسپین کاریز میں کوئلے کی کان بیٹھنے کے واقعات پیش آئے تھے۔دونوں حادثات میں مجموعی طور پر 18 مزدور جاں بحق ہوئے جن میں سے بیشتر کا تعلق سوات کے علاقے شانگلہ سے تھا جن کی میتیں بعدازاں آبائی علاقے بھیجی گئیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments