پاکستان ریلوے کا لاہور نارووال کے درمیان نئی مسافر ٹرین چلانے کا اعلان

لاہور: پاکستان ریلوے نے لاہور نارووال کے درمیان نئی مسافر ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نارووال ریلوے اسٹیشن کے افتتاح پر ٹرین چلانے کا اعلان کیا تھا۔چیف ایگزیکٹو ریلوے محمد آفتاب نے لاہور نارووال کے درمیان ٹرین چلانے کی منظوری دے دی ہے اور ریلوے حکام نے نارووال ایکسپریس کے اجرا کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہےکہ نارووال پسنجر کا افتتاح 10 جون کو کیا جائے گا، ٹرین 10 بجے لاہور سے جب کہ 2 بجے دوپہر نارووال سے روانہ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں