اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء پر جرح 11 جون تک مؤخر کردی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی تو اس موقع پر نامزد ملزم نواز شریف کمرہ عدالت میں موجود رہے۔آج کی سماعت کے دوران نواز شریف وکیل خواجہ حارث نے مسلسل تیسری سماعت پر واجد ضیاء پر جرح کی۔احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیاء پر جرح مؤخر کردی اور لندن فلیٹس ریفرنس میں پراسیکیوشن سے حتمی دلائل کل طلب کرلیے۔دوران سماعت نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے فاضل جج سے درخواست کی کہ آپ ایک کیس کا فیصلہ پہلے سناتے ہیں تو باقی 2 کیسز کیسے سن سکتے ہیں، اب تینوں ریفرنسز میں بحث ایک ساتھ رکھ لیں۔نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ تینوں ریفرنسز میں 60 فیصد بحث مشترک ہے، آپ کے مشترکہ فیصلہ سنانے پر حکمنامے کے خلاف کل درخواست دیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments