صاف پانی کیس: شہباز شریف آج نیب میں پیش نہیں ہوئے

لاہور: صاف پانی کرپشن کیس میں شہباز شریف قومی احتساب بیورو (نیب) کے طلب کرنے پر آج پیش نہ ہوئے۔9 مئی کو نیب لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 4 جون کو ٹھوکر نیاز بیگ آفس میں طلب کیا تھا۔نیب کی جانب سے شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی کے تمام افسران کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کا ریکارڈ لے کر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔
شہبازشریف کی جانب سے ان کے نمائندے امیر افضل نیب میں پیش ہوئے اور انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کی مصروفیات سے آگاہ کیا جس پر نیب نے شہبازشریف کو 25 جون کو دوبارہ طلب کرلیا۔صاف پانی اسکینڈل میں سابق صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا اور سابق رکن صوبائی اسمبلی وحید گل بھی نیب میں پیش ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل نیب لاہور صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں 4 اعلیٰ افسران ناصر قادر بھدل، ڈاکٹر ظہیر الدین، محمد سلیم اور محمد مسعود اختر کو گرفتار کرچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں