ملتان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے خلاف ملتان میں سول جج کی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست تحریک انصاف لائرز ونگ کےصدر غلام مصطفی چوہان کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ریحام خان مسلم لیگ (ن) کے پےرول پر ہیں اور انہوں نے یہ سازش سابق سفیر حسین حقانی کے ساتھ مل کر کی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ ریحام خان کی کتاب پر پابندی لگائی جائے اور اس کی اشاعت کو روکا جائے۔مختصر سماعت کے بعد عدالت نے ریحام خان، حسین حقانی اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو 9 جون کو طلب کرلیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments