کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے اپوزیشن کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی میں دیے گئے نام متنازع ہیں اس لئے حکومت آج پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔انہوں نے یہ بات کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں نیوز کانفرنس میں کہی۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی چار ماہ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، با اختیار وزیراعلیٰ تھا مگر سسٹم کے باعث کام نہیں کر سکا۔عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا جس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ نوجوان نگراں وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے۔بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ کے لیے سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور سابق اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال کے درمیان اتفاق نہ ہوسکا جس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جاچکا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments