بلوچستان: سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں پر 1 لاکھ روپے یومیہ جرمانے کا فیصلہ

کوئٹہ: محکمہ نظم و نسق بلوچستان نے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے سابق صوبائی وزرا، مشیروں اور معاونین پر آج سے ایک لاکھ روپے یومیہ جرمانے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے رات تک بلوچستان کے 7 سابق وزراء کو اپنی گاڑیاں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ گاڑیاں جمع نہ کرانے پر ایک لاکھ روپے یومیہ جرمانہ ہوگا اور ایک ہفتے کے بعد جرمانہ 2 لاکھ روپے روزانہ ہوجائے گا۔سرکاری ذرائع کے مطابق صوبے میں حکومت کی تحلیل کے بعد سابق وزراء، مشیروں اور معاونین سے سرکاری گاڑیوں کی واپسی کا عمل جاری ہے اور اب تک محکمہ نظم ونسق کو 50 گاڑیاں وصول ہو چکی ہیں جبکہ 20 سے زائد گاڑیاں تاحال محکمے کو موصول نہیں ہوئی ہیں۔سرکاری گاڑیوں کی واپسی کے لیے دو روز قبل کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی تھی، اس سلسلے میں متعلقہ افراد کو حتمی نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں