پنجاب اور بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سپرد

لاہور/کوئٹہ: پنجاب اور بلوچستان میں نگران وزرائے اعلیٰ کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹیوں میں اتفاق نہ ہوسکا جس کے بعد معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا۔پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے رانا ثنااللہ، خواجہ عمران نذیر اور ملک محمد احمد خان شریک ہوئے جب کہ تحریک انصاف کی طرف سے میاں محمود الریشد، سبطین خان اور شعیب صدیقی شریک تھے۔اجلاس میں (ن) لیگ کی طرف سے ایڈمرل (ر)ذکااللہ، جسٹس (ر) سائر علی کا نام پیش کیا گیا جب کہ تحریک انصاف نے حسن عسکری اور ایاز امیر کے نام دیئے۔اجلاس میں دونوں جانب سے پیش کردہ ناموں پر غور کیا گیا تاہم اتفاق نہ ہونے کے سبب اجلاس بے نتیجہ ہی ختم ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں