نئی دہلی: بھارتی یونیورسٹی میں ہونے والی اکیڈمک کانفرنس میں پاکستانی وفد کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے ریاست ہریانہ میں واقع اشوکا یونیورسٹی میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت سے پاکستانی وفد کو روکے جانے کی رپورٹس پر کہا کہ پاکستان یا دیگر ممالک کی شرکت بھارت سے تعلقات پر انحصار کرتی ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کے وفد کی کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں اُس ملک کے ساتھ تعلقات اور ایجنسیوں کی رپورٹس کومد نظر رکھا جاتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر کسی ملک کے ساتھ تعلقات مثبت ہوتے ہیں تو تمام چیزیں آسانی اور بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھتی ہیں۔واضح رہے کہ ستمبر 2016 میں مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فورسز کے ایک کیمپ پر حملے میں 17 بھارتیوں فوجیوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں
Load/Hide Comments