شہباز شریف کی ہدایت پر سینیٹر چوہدری تنویر سے حنیف عباسی کی ملاقات
راولپنڈی سے شیخ رشید کے خلاف انتخاب لڑنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف مسلم لیگ(ن)کے ناراض دو دھڑوں کے درمیان صلح ہوگئی اور دونوں دھڑوں نے مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ کیا ہے۔مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف کی ہدایت پر سینیٹر چوہدری تنویر سے حنیف عباسی نے ملاقات کی اس موقع پر راولپنڈی سے شیخ رشید کے خلاف انتخاب لڑنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماں کے درمیان ملاقات سابق لیگی ایم این اے طاہرہ اورنگزیب کی رہائش گاہ پر ہوئی جس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ شیخ رشید کے خلاف دونوں دھڑے مشترکہ جدوجہد کریں گے۔ ملاقات کے دوران مسلم لیگ(ن)سے تعلق رکھنے والے میئر راولپنڈی سردار نسیم بھی شریک تھے۔ ۔ چودھری تنویر اور حنیف نے عباسی کا تمام اختلافات ختم کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد اس عزم کا اعادہ کیا کہ نواز شریف کی قیادت میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔چودھری تنویر کے بیٹے دانیال چودھری این اے 62 جبکہ حنیف عباسی این اے60 راولپنڈی سے ن لیگ کے امیدوار ہیں، نواز شریف نے دونوں رہنمابں کو ذاتی اختلافات ختم کرنے کی ہدایت کی تھی،یاد رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور 62 سے کاغذات نامزدگی پہلے ہی منظور ہوچکے ہیں۔سینیٹر چوہدری تنویر احمد خان اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) راولپنڈی میں دو واضح دھڑوں میں تقسیم تھی اور مقامی قیادت کی باہمی چپقلش کی وجہ سے مرکزی قیادت بھی مخمصے کا شکار تھی
Load/Hide Comments