اقوام متحدہ ۔۔۔اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں 68.5 ملین افراد پُرتشدد حالات اور جبر کے تحت اپنے اپنے علاقوں سے بے دخل ہو کر مہاجرت کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ایسے افراد میں خاص طور پر میانمار کے روہنگیا اور شامی شہری شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بے دخلی پر مجبور افراد کی تعداد 2017 کے اختتام پر اْس سے گزشتہ برس کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیاہے کہ جبری بیدخلی اور مہاجرت پر مجبور افراد کی تعداد ایشیائی ملک تھائی لینڈ کی مجموعی آبادی کے مساوی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق ایسے کروڑوں افراد کی دوبارہ آبادکاری کے لیے ایک نئی جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments