زلفی بخاری کی فائل دیکھ کر نام بلیک لسٹ سے نکالا: نگران وزیرداخلہ

اسلام آباد: نگران وزیرداخلہ اعظم خان کا کہنا ہےکہ زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے لیے عمران خان سمیت کسی نے فون نہیں کیا بلکہ ان کا نام فائل کا جائزہ لے کر نکالا۔12 جون کے روز زلفی بخاری عمران خان کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جارہے تھے جہاں امیگریشن حکام نے ان کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کے باعث انہیں بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی ان کا نام بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا تھا۔نگران وزیراعظم نے زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے اور انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت دینے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کی تھی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت ہوا جس میں نگران وزیر داخلہ اعظم خان بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا معاملہ زیر بحث آیا اور نگران وزیر داخلہ نے اس پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں