کراچی: آج 21 جون بروز جمعرات پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں واقع ممالک میں سال کا طویل ترین دن ہے۔یہ لمبا ترین دن انقلاب شمسی Summer Solstice کہلاتا ہے۔ انقلاب شمسی یا سولسٹیس کی اصطلاح سال کے ان دو اوقات کی ترجمانی کرتی ہے کہ جب سورج خطِ استوا سے دُور ترین یعنی یا بہت زیادہ شمال میں یا بہت زیادہ جنوب میں چلا جاتا ہے۔ڈٖائریکٹر محکمہ موسمیات عبد الرشید کے مطابق آج سورج کی عمودی شعاعیں خط سرطان پر پڑرہی ہیں اور پاکستان میں آج کا دن 13 گھنٹےا ور43منٹ پر محیط ہوگا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل سےدن چھوٹے اور راتیں طویل ہونا شروع ہوجائیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 21دسمبر کوسورج کی عمودی شعاعیں خط جدی پرپڑیں گی جس کی وجہ سے رات لمبی اور دن چھوٹا ترین ہوجائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments