شیخ رشید کی نازیبا گفتگو، ارمینا خان کے بعد خود ریحام خان بھی میدان میں آگئیں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نازیبا گفتگو پر پاکستانی اداکارہ ارمینا خان کے بعد خود ریحام خان بھی میدان مٰیں آگئیں
شیخ رشید نے کہا تھا کہ ریحام خان سے شادی پر عمران خان کو مستقبل کے خطرہ سے آگاہ کیا تھا ، سب سے بے اصول فلم انڈسٹری ہے تاہم شیخ رشید نے انہیں ایک ہزار طوائفوں سے بھی بدتر قرار دیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس دن عمران خان نے ریحام خان سے شادی کی تھی، انہوں نے اسی دن ہی سر پکڑ کر پی ٹی آئی چیئرمین کو مستقبل کے خطرات سے آگاہ کردیا تھا۔پروگرام کے دوران شیخ رشید نے جارحانہ گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے بھی ناشائستہ زبان استعمال کی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری میں ایک سے بڑھ کر ایک سٹار کو جانتے ہیں، ماضی میں جب وہ وزیر اطلاعات تھے تو ان کے محکمے میں فلم انڈسٹری بھی آتی تھی، جو سب سے بے اصول انڈسٹری ہے۔شیخ رشید کی ایسی گفتگو پر ریحام خان نے ان کے انٹرویو کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس شخص کو سپریم کورٹ کی جانب سے صادق اور امین کی حیثیت دے دی گئی ہے, یہ مسلمانوں کیلئے قابل قبول نہیں ہے،یہ حیثیت صرف ہمارے پیارے نبی محمد ﷺ کیلئے تھی ، ایک ایسے شخص کیلئے نہیں جو دھندے والی خواتین سے بخوبی واقف ہے۔ریحام خان نے سوال کیا کہ کیا چیف جسٹس اس معاملے کا نوٹس لیں گے؟ ساتھ ہی انہوں نے درخواست کی کہ پاکستان سے اس گند کو ختم کیا جائے۔اس سے پہلے پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے بھی شیخ رشید کی گفتگو پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کرارا جواب دیاتھا۔ارمینا خان نے سوشل میڈیا پر شیخ رشید کی گفتگو سے خود کو پہنچنے والی تکلیف کے بارے میں لکھتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ جیسے ملک میں ایسے لوگوں کو عوامی دفاتر کے سامنے سے گزرنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں