پنجاب میں ن لیگ کی کمر ٹوٹ گئی، تین اہم ترین رہنمائوں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کےزعیم قادری نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔زعیم قادری کے علاوہ ن لیگ کے مزید 2 رہنما عمران شاہ اور آصف رضا بیگ بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔ذرائع کے مطابق زعیم قادری این اے 133 ، عمران شاہ پی پی 166 اور آصف رضا بیگ پی پی 167 سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں