لاڑکانہ: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لاڑکانہ میں واقع چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال کے دورے کے دوران یورولوجی ڈپارٹمنٹ کے اطراف گندگی کے ڈھیر اور لیبارٹری کی خراب صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کی سرزنش کی۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمدعلی شیخ بھی جسٹس ثاقب نثار کے ہمراہ تھے۔چیف جسٹس نے چانڈکا اسپتال میں داخل مریضوں سے دواؤں سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی اور اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کا بہتر علاج معالجہ یقینی بنایا جائے۔چیف جسٹس نے اسپتال کے باہر درخت کے سائے میں کھڑے ہو کر سائلین کی درخواستیں بھی سنیں۔بعدازاں چیف جسٹس شیخ زید اسپتال پہنچے اور ویمن او پی ڈی کا دورہ کیا۔اس سے قبل چیف جسٹس نے سیشن کورٹ کی مختلف عدالتوں کا بھی دورہ کیا اور سائلین سے مقدمات سے متعلق معلومات لیں۔چیف جسٹس نے ماتحت عدلیہ کو ہدایت کی کہ مقدمات میرٹ پر اور جلد نمٹائے جائیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments