راولپنڈی: ایپلٹ ٹریبونل نے عام انتخابات 2018 کے لیے قومی اسمبلی کے حلقے این 63 ٹیکسلا واہ سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست مسترد کردی۔ایپلٹ ٹریبونل میں آج چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ چوہدری نثار سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملزم ہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔تاہم ایپلٹ ٹریبونل نے یہ کہہ کر اپیل مسترد کردی کہ درخواست گزار این اے 63 کے ووٹر نہیں ہیں۔قومی اسمبلی کا حلقہ 63 ٹیکسلا واہ، موجودہ حلقہ بندیوں سے قبل این اے 53 تھا جس میں ٹیکسلا، واہ اور اڈیالہ کے علاقے شامل کیے گئے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments