اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے صوبائی حکومتوں کو ایک مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کےاحکامات دیئے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے احکامات چیف سیکریٹریز کو بھجوائے گئے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہےکہ چاروں حکومتیں امیدواروں کوسیکیورٹی فراہم کریں اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو ملک کے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر جلد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments