کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواح میں واقع تفریحی مقام ہنہ جھیل کا بڑا حصہ ایک مرتبہ پھر خشک ہوگیا۔کوئٹہ شہر سے تقریباً 18کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پہاڑوں میں گھری ہنہ جھیل رواں سال اپریل میں بارشوں کے بعد پانی سے تقریباً بھر گئی تھی، تاہم اب جھیل کا ایک بڑا حصہ 2 ماہ کے عرصے میں خشک ہوگیا ہے۔ اس وقت ہنہ جھیل کے محض تھوڑے سے حصے پر پانی موجود ہے اور بیشتر حصہ خشک ہونے کے باعث جھیل چٹیل میدان کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔پانی خشک ہونے کے باعث جھیل کے وسطی حصے پر پڑی دراڑیں واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہیں اور تفریح کے لیے آنے والے سیاح جھیل کے خشک حصے پر چہل قدمی کرتے نظر آتے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments