راولپنڈی: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ چوہدری نثار کے خلاف امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ پارٹی نے کیا اور پارٹی جو فیصلہ کرے گی وہی ہمارا فیصلہ ہوگا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کاعذات نامزدگی میں ٹیمپرنگ نہیں کی گئی، میرے وکیل نے عدالت کے سامنے اضافی معلومات پیش کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بیان حلفی کی وجہ سے مسئلہ پیدا ہوا جس کی ضرورت نہیں تھی، حلف نامے سے مشکلات پیدا ہورہی ہے، پہلے بھی کہا تھا کہ الیکشن کے فیصلے عدالت نہیں عوام کرتے ہیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو الیکشن نہ ہوئے تو روکنے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ تمام جماعتوں سے ہوگا، مسلم لیگ (ن) کے زیادہ تر امیدوار عدالتوں کے چکر لگارہے ہیں، الیکشن مہم نہ چلانے سے مشکلات ہوگئیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments