اسلام آباد: نگران وزیراعظم ناصر الملک نے واضح کیا ہے کہ عام انتخابات 2018 اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اور جو مینڈیٹ انہیں دیا گیا ہے، وہ اسے مقررہ وقت پر پورا کریں گے۔وزیراعظم ہاؤس میں نگران وزیراعظم ناصر الملک کی زیرصدارت الیکشن انتظامات سے متعلق اجلاس میں چاروں نگران وزرائے اعلیٰ، چیف سیکریٹریز اور انسپکٹر جنرلز (آئی جیز) آف پولیس نے شرکت کی۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا نے اجلاس کے شرکاء کو انتخابی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔جبکہ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے انتظامی معاملات کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ چاروں آئی جیز نے بھی الیکشن کے حوالے سے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی اور ملک بھر کے حساس پولنگ اسٹیشنز سے متعلق بھی اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔
Load/Hide Comments