نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اہم علاقائی و حریف طاقتوں میں اختلافات مشرق وسطیٰ کو بڑے تنازع میں دھکیل سکتا ہے۔سلامتی کونسل میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ پر بحث کے دوران پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے خطاب کے دوران کہا کہ علاقائی کشیدگی اور بڑی طاقتوں کی سیاست سے مشرق وسطیٰ کا تنازعہ پھیل سکتا ہے جہاں کثیر الجہتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ یک طرفہ اقدامات اور غلط اندازے خطے کے عوام کے لیے مشکلات ہی لاتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ فلسطین کا مسئلہ حل نہ ہونا ہے۔پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ فلسطین کے معاملے پر دو ریاستی حل کو عالمی برادری کے سامنے روندا جارہا ہے اور سلامتی کونسل کے ایکشن نہ لینے سے صورتحال بدتر ہوئی۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کا راستہ مسئلہ فلسطین کے حل میں ہے، یمن میں 22 ملین افراد کو درپیش صورتحال مسئلے کے سیاسی حل کا تقاضہ کرتی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments