اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہو رہی ہے، جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل چھٹے روز بھی جاری ہیں۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔گزشتہ روز دلائل دیتے ہوئے خواجہ حارث نے کہا تھا کہ پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ اور تفتیشی افسر کی رائے ناقابل قبول شواہد ہے۔دوسری جانب احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کو حاضری سے مزید تین دن کا استثنیٰ دے دیا تھا۔آج سماعت کے آغاز پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کا بیان ہے کہ لندن فلیٹس شریف فیملی کے ہیں، تفتیشی افسر کہتا ہے کہ نواز شریف بےنامی دار اور اصل مالک ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments