اسلام آباد: پاکستان میں انتخابی عمل کے جائزے کے لیے یورپی یونین کی مبصر ٹیم آج اسلام آباد پہنچے گی۔مشن کے سربراہ مائیکل گالر کہتے ہیں کہ مردم شماری کے سبب کئی حلقوں میں ووٹروں کی نمائندگی بہتر ہوئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی چیزوں پر سیاسی تنازعات ہوسکتے ہیں مگر الیکشن کمیشن بڑی حد تک صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب رہا ہے۔واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 آئندہ ماہ 25 جولائی کو ہونے جارہے ہیں۔گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین اور میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کیا تھا۔الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق 16 شقوں پر مشتمل ہے، جس کی خلاف ورزی پر عالمی مبصر مشن کا اجازت نامہ منسوخ کیا جاسکتا ہے جبکہ بین الاقوامی مبصرین اور میڈیا کو حلف نامہ بھی جمع کرانا ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments