دو نئے نگران وفاقی وزراء نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد: دو نئے نگران وفاقی وزراء نے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا، جس کے بعد وفاقی وزراء کی تعداد 8 ہوگئی۔حلف اٹھانے والے وزراء میں میاں مصباح الرحمان اور سابق سیکریٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل (ر) خالد نعیم لودھی شامل ہیں۔
صدر مملکت ممنون حسین نے نگران وفاقی وزراء سے حلف لیا۔ایوان صدر میں ہونے والی تقریبِ حلف برداری میں نگراں وزیراعظم ناصر الملک، نگراں وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس سے قبل نگران وفاقی وزراء کی تعداد 6 تھی، جن میں شمشاد اختر، عبداللہ حسین ہارون، روشن خورشید برونچا، اعظم خان، سید علی ظفر اور محمد یوسف شیخ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں