ڈیم پاکستان کی بقاء کیلئے ضروری ہیں، قربانی دینا ہوگی: چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے کالاباغ ڈیم سےمتعلق کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ ڈیم پاکستان کی بقاءکے لیے ضروری ہیں جس کے لیے قربانی دینا ہوگی۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کالاباغ ڈیم کی تعمیر سےمتعلق کیس کی سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ تمام صوبوں نے کالا باغ ڈیم پر اتفاق کیا تھا۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کالا باغ ڈیم کا مسئلہ اتنا سادہ نہیں ہے، شمس الملک اور اعتزاز احسن کو معاونت کا کہا ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کیا پانی کے بغیر پاکستان کی بقا ممکن ہے؟ کوئٹہ میں زیر زمین پانی کی سطح خطر ناک حد تک گر چکی ہے، پانی کے مسئلے کے لیے کن اقدامات کی ضرورت ہے؟
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بار بار کہہ رہا ہوں یہاں کالا باغ کی نہیں پاکستان ڈیم کی بات کررہا ہوں، پاکستان ڈیم نہیں بنائے گا تو 5 سال بعد پانی کی صورتحال کیا ہوگی، ڈیمز پاکستان کی بقا کے لیے نہایت ضروری ہیں، چاروں بھائیوں میں اتفاق ہونا چاہیے، ڈیمز بنانے کے لیے قربانی دینا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں