لاہور: مسلم لیگ (ن) نے پارٹی امیدواروں کی گرفتاری کا معاملہ چیف الیکشن کمشنر کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔قومی احتساب بیورو(نیب ) نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 سے چوہدری نثار کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قمرالاسلام کو گرفتار کیا جنہیں صاف پانی کمپنی کے اسکینڈل میں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نوازشریف نے گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں کو نیب کی کارروائیوں کےخلاف احتجاج کی ہدایت کی تھی۔ذرائع کےمطابق مسلم لیگ (ن) نے اس حوالے سے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے جس کےتحت پارٹی چیئرمین راجا ظفرالحق کی قیادت میں 4 رکنی وفد چیف الیکشن کمشنر سردار رضا سے ملاقات کرے گا۔(ن) لیگ کے وفد میں مشاہد حسین سید، احسن اقبال اور زاہد حامل شامل ہوں گے جب کہ وفد چیف الیکشن کے سامنے اپنے امیدواروں کی گرفتاری کا معاملہ اٹھائے گا۔ْمسلم لیگ (ن) نے امیدواروں کی گرفتاریوں کے سلسلے کو قبل از انتخابات دھاندلی قرار دیتے ہوئے گرفتاری فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments