ایپلٹ ٹریبونلز:عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور، فواد چوہدری کے مسترد

اسلام آباد: عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا آج آخری روز ہے اور ایپلٹ ٹریبونلز کی جانب سے فیصلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد ٹو سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔الیکشن ٹریبونل نے درخواست گزار ہارون ارشد شیخ کی جانب سے عمران خان کے خلاف اٹھائے جانے والے تمام اعتراضات مسترد کردیے۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ عمران خان نے جو اثاثے 2013 میں ظاہر کیے وہ اب نہیں ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے فریقین وکلا کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو این اے 35 بنوں سے بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔ پشاور کے ایپلٹ ٹریبونل نے جسٹس ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار انعام اللہ کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے عمران خان کو اہل قرار دیا، درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ عمران خان کی ایک بیٹی بھی ہے، جس کا ذکر انہوں نے کاغذات نامزدگی میں نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں