پاک پتن: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان گزشتہ رات پاکپتن پہنچے اور اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ درگاہ بابا فرید گنج شکر پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 192 سے پی ٹی آئی کے امیدوار دیوان عظمت سید محمد چشتی بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بہشتی دروازے کے سامنے پھول بچھائے جبکہ عمران خان نے درگاہ میں تبرکات تقسیم کیے اور فاتحہ خوانی کی۔درگاہ کے سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی نے عمران خان کی دستاربندی کی۔عمران خان اور دیوان احمد مسعود چشتی نے مزار کے اندر ون ٹو ون ملاقات بھی کی، جس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین وہاں سے روانہ ہوگئے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments