ایپلٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کیخلاف ہائیکورٹس میں درخواستوں پر سماعت

کراچی: انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ایپلٹ ٹریبونلز میں ہونے والے فیصلوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہائیکورٹس میں کی جارہی ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار فاروق ستار کو 3 حلقوں سے الیکشن کے لیے نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
اپیل کنندہ کا کہنا تھا کہ فاروق ستار مقدمات میں تاحال مفرور ہیں اور انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اس حوالے سے آگاہ نہیں کیا۔سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن، فاروق ستار اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 3 جولائی تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ فاروق ستار کی این اے 241 ، 245 اور 247 سے کاغذات کی بحالی کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان سے کاغذات نامزدگی فارم کی کاپی اور حلف نامہ طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں