سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد ا ب دانیال عزیز نے اپنی سیٹ پر کس کو الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کر لیا ؟

سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد ا ب دانیال عزیز نے اپنی سیٹ پر کس کو الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کر لیا ؟سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد ا ب دانیال عزیز نے اپنی سیٹ پر کس کو الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کر لیا ؟
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے اپنی جگہ حلقہ سے اہلیہ کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت کے برخاست ہونے تک کی سزا سنائی جس کے باعث وہ پانچ سال کیلئے نا اہل ہو گئے ہیں اور 2018 کے عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکیں جس کے باعث اب انہوں نے اپنی اہلیہ کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیاہے ۔ دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز اکبر عزیز این اے 77 ناروال سے الیکشن لڑیں گی ، دانیال عزیز کے والد انور عزیز پنجاب اسمبلی کی نشست سے ن لیگی امیدوار ہیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی جگہ ان کے والد الیکشن لڑیں گے تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں