موبائل فون لوڈ پر ٹیکس نہیں کٹے گا

موبائل فون پر سو روپے کا چارج کرائیں ، پورے سو روپے کا بیلنس پائیں ، کوئی ٹیکس نہیں کٹے گا
اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ایف بی آر اور ٹیلی کام کمپنیوں کے اجلاس میں موبائل فون کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک ٹیکس نہ کاٹنے کا فیصلہ کرلیا ، موبائل کارڈ پر ٹیکس نہ کاٹنے کی پندرہ روز کی مدت رات بارہ بجے ختم ہورہی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں نے موبائل کارڈ ٹیکس سے متعلق سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کے حتمی فیصلہ تک کٹوتی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ کمپنیوں نے ٹیکس نہ کاٹنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں