الیکشن 2018: امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج آویزاں کی جائیں گی

اسلام آباد: عام انتخابات 2018 کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) کے دفاتر میں آویزاں کی جایئں گی اور انتخابی نشان بھی جاری ہوں گے۔یاد رہے کہ انتخابی عمل کے لیے پہلے مرحلے میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس کے بعد اسکروٹنی کا عمل مکمل ہوا، تیسرے مرحلے میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری اور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے اور پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کا عمل گزشتہ روز مکمل کیا گیا تھا جس کے دوران کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کو آج شام 4 بجے تک انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی فہرستیں اردو حروف تہجی کی ترتیب سے فارم نمبر33 پر جاری کی جائیں گی جبکہ حتمی فہرست پر امیدواروں کے نام قومی شناختی کارڈ کے مطابق درج کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں